کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور بھارت کے رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت شامل ہیں۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فوقیت دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
بابر اعظم نے 2021 سے 2023 کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 1500 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ تاہم علاوہ ازیں بابر اعظم کے مداحوں نے اسے خوشی قرار دیتے ہوئے اس شمولیت کو اعزاز قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے یہ ان کے تمام مداحوں کیلئے بھی خوشی کی بات ہے.

Comments are closed.