کراچی : اورنگی ٹاون کے رہائشی کاشف انصاری کاکرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ، موت کی وجہ بن گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کا جگمگاتا ستارہ بننےکے آرزومند نوجوان کی زندگی کی اننگ مختصر نکلی اورنگی ٹاون کا نوجوان کاشف انصاری کرکٹ سے اپنا جنون اور لگاؤ دکھانے کے لئے ہفتے کی شب گھر سے تو نکلا مگر واپس نہ لوٹ سکا۔
قذافی روڈ پر کھیلے گئے نائٹ کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کاشف گیند پر ایسا لپکا کہ سڑک پر اپنی جانب تیزی سے آتارکشہ نہ دیکھ سکا اور رکشہ سے ٹکرا گیا-
بس کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 18 جاں بحق
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف کے بھائی نے بتایا کہ مےمتوفی کو دماغ پر چوٹ لگی تھی اور اس کے دماغ کے دو آپریشن ہوئے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ صحت بہتر ہو رہی ہے، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔
دوستوں کا کہنا ہے کہ کاشف کا کرکٹ میں ٹیلنٹ غیرمعمولی تھا اور اس ہی وجہ سے وہ اپنی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی تھا جوان بیٹے کی موت کا صدمہ جھیلنے والے والد عبد الحئی انصاری نے حکمرانوں سے فریاد کی ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کی میدان فراہم کئے جائیں تاکہ کسی اور کا بیٹا اس طرح نہ بچھڑ جائے۔
ایک نہیں دو پاکستان، رکن اسمبلی نے جان بوجھ کر ماری گاڑی کو ٹکر، پولیس کا کاروائی…
واضح رہے کہ آزادکشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے بس منجیاڑی کے قریب کھائی میں گر گئی تھی پولیس کے مطابق بس راولاکوٹ سے کوٹلی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا،۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے بس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں چھ زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئےکہا تھا کہ حادثے میں 18 اموات ہوئی ہیں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیاوزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا تھا-