کرونا سے جنگ لڑنے والے شیخ رشید نے قوم کواہم پیغام دے دیا

0
48

کرونا سے جنگ لڑنے والے شیخ رشید نے قوم کواہم پیغام دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کی طبعیت بہتر ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ایک پیغام میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا کے حوالے سے علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔ الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
اس سے قبل یہ خبر تھی کہ طبعیت خراب ہونے کے بعد شیخ رشید کو راولپنڈی ملٹری ہسپتال شفٹ۔کچھ دن قبل کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔راولپنڈی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل شیخ رشید کوکرونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ، جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کوآئسولیشن میں رکھ لیا تھا

ذرائع کےمطابق اس کے باوجود شیخ رشید کی طبعیت ناسازہوگئی تو انہیں‌ فی الفورراولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہسپتال پہچنے کے بعد ان کا علاج معالجہ شروع ہوگیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخ رشید کوابھی تھوڑی دیر پہلے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

Leave a reply