کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک کی تعداد 152ہوگئی، ہلاکتیں 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئیں

کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک کی تعداد 152ہوگئی، ہلاکتیں 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئیں

کرونا وائرس نے 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو چالیس ہو گئی، اٹلی کے بعد فرانس اور اسپین میں بھی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے 24 گھنٹوں میں چین سے باہر دس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خطرناک وائرس یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اٹلی میں چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ کے مختلف ممالک میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فرانس اور اسپین میں کاروباری مراکز اور ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے، حکام نے عوام کو ضروری اشیا خریدنے کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

یورپ میں اسٹورز پر رش بڑھ گیا، جگہ جگہ جھگڑے دیکھنے میں آئے، برطانیہ، اسپین، فرانس، پولینڈ میں لوگوں کو اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، اٹلی میں بھی گلیاں اور سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔وائٹ ہاوس نے صدر ٹرمپ کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی، واشنگٹن کے معروف میوزیم کو بند کر دیا گیا، امریکا نے برطانیہ اورآئرلینڈ پربھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

ایران میں مزید 97 افراد جان سے گئے، سعودی عرب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہو گئی۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں دس افراد ہلاک ہوئے، اٹلی میں مزید 175 ہلاکتیں ہوئیں، فرانس میں 91 اموات، اسپین میں مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے۔کولمبیا نے قرنطینہ کے اصول توڑنے پر چار یورپی سیاحوں کو ملک بدر کر دیا، کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈچ سائنس دانوں کو اینٹی باڈی مل گئی، انسانوں پرٹیسٹ کے لیے مزید وقت لگ سکتا ہے۔ سائنسدان میڈیسن کی تیاری کے لیے دوا ساز کمپنی کو قائل کریں گے۔

کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

Comments are closed.