مزید دیکھیں

مقبول

مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی اپنے اپنے...

بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد...

حب الوطنی سے بھرپور ترانہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی قوم...

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیراعظم ہاؤس...

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤں میں‌ توسیع کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں

پنجاب میں 25اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کیا گیا ہے،صوبے میں کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر، الیکٹریشن پابندی سے مثتثنی قرار دے دیئے گئے

ٹیلر کی دکانیں ویٹرنری سروسز، رئیل سٹیٹ اورپراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سٹیشنری و کتب کی دکانیں، شیشہ سازی کے یونٹس،پیپر اینڈ پیکیجنگ،پودوں کی نرسریاں پابندی سے مستثنیٰ ہونگی،شعبہ معدنیات، عمارات اور سڑکوں کی تعمیر ،اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی نہیں ہوگی۔

آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلنے والی صنعتیں اور دکانیں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ایس اوپیز پر عمل کی پابند ہونگی،پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، لیبر اور دیگر افراد کو آمد و رفت کیلئے پرائیویٹ ذریعہ کا انتظام کرنا ہوگا۔

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی خواہش پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے توسیع کر دی ہے. وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم نے انتہائی مشکل حالات میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ غریب طبقے کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan