سی ٹی ڈی کراچی کی دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم ایس آر اے کے خلاف کامیاب کارروائی ،دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے، گرفتار ملزمان کو ایس آر اے دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کی جانب سے 5 ٹارگٹ دیے گئے تھے جنکی ریکی مکمل ہوچکی تھی
سی ٹی ڈی سندہ نے کراچی کے علاقے سچل اسٹاپ بوبی کیفے ہوٹل نزد شرگوٹھ میں جدید ٹیکنیکی انٹیلیجنس ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے دوران کارروائی کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھو دیش ریوولیشنر آرمی سے تعلق رکھنے والے دو اہم ملزمان اللہ رکھیو منگی اور یاسر حسن لاشاری کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، دو عدد 30 بور بمعہ لوڈ میگزین 17 راؤنڈ زندہ،ملزمان کے زیر استعمال 6611-KIF سپرپاور موٹرسائیکل،SRA فنڈنگ کی دو عدد بکس،چندے کی رسیدیں، چندے کی رقم اور ایس آر اے دہشت گرد تنظیم کے پمفلٹ برآمد کرلیے گئے
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ ایس آر اے تنظیم کے سربراہ کی جانب سے ہمیں 5 ٹارگٹ دیے گئے تھے جنکی ہم نے ریکی مکمل کرلی تھی ملزمان نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا 4 مارچ 2023 کو پنجابی سیٹلر میں غلام شبیر کمبوہ جو کے پنجابی آبادی قمبر شہدادکوٹ کا رہنے والا اور موٹر سائیکل مکینک تھا کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جبکہ گرفتار ملزم اللہ رکھیو 2021 میں لاڑکانہ جیل میں بند ہوچکا ہے سی ٹی ڈی سندھ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کررہی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی کراچی نے 5 مختلف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں
دوسری جانب سی ٹی ڈی حیدرآباد نے دہشتگردوں کو آن لائن اسلحہ وایمونیشن فراہم کرنے والا سہولتکار اور ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے سہولتکار اور دہشتگرد کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا ، گرفتار دونوں افراد سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا،گرفتار دہشتگرد کی شناخت محمد امین اور سہولتکار کی ایاز خان کے طور ہوئی یے
درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے
پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے