باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے کئی شہروں میں کاروائیاں کیں اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہروں ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا میں کارروائیاں کیں، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں ، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ایاز خان، اسد، سلیم اور یاسین کے طور پر ہوئی،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ و دیگر سامان ملا ہے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید 26 مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 419 کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

Shares: