ہنگومیں سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن سے واپسی پر دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے اور4 فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے امیر حاتم گروپ سے بتایا گیا ہے

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے دہشت گرد انسداد پولیو ٹیم پرحملوں، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے چارایس ایم جی، 16 چارجر،4 بنڈولیر اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کی اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سزائے موت پانے والے پانچ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں سندھ ہائی کورٹ میں قتل کے ایک اور مقدمے کے دو ملزمان کو سزاؤں سے بری کردیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش نہیں کی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کامران نامی نوجوان کو نومبر2014میں کورنگی کے علاقے میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان ندیم عرف منگا اور ذیشان کو گرفتار کیا تھا خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمرقید اور2، 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے ماتحت عدالت کی سزاؤں کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

Comments are closed.