مزید دیکھیں

مقبول

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

کراچی:کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کی گئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سےگرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پرکئی افراد کو قتل کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گلستان جوہر سےگرفتار ملزم سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا، ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔

ادھر دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر۔سرکاری زمین پرقبضے کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنے سماعت کی۔

 

 

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنےپولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسات ستمبرتک فیصلہ محفوظ کیا۔وحید انصاری وکیل سرکارنے سماعت میں دلائل دیے کہ ملزم پر25ایکڑزمین پرقبضے کامقدمہ ہےجس میں 10سال تک سزاہوسکتی ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ چوری کے ملزم کا سات دن کا ریمانڈ دے دیا جاتا ہے۔ ملزم توایک دن بھی پولیس کسٹڈی میں نہیں رہا۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ ملزم کونوٹس جاری کیے لیکن ملزم نہیں آٸے۔ ملزم سے تفتیش نہیں ہوٸی۔ تفتیش کیلٸے ریمانڈ چاہیٸے۔

سرکاری وکیل نے مذید مؤقف پیش کیا کہ ملزم کےدیگرساتھیوں کو گرفتارکرنا ہے۔ سرکاری زمین پرگیارہ لوگوں نے قبضہ کیا ہے گھر بھی بنالٸے ہیں۔ سرکاری زمین پر گھربنانےوالوں کےڈاکیومنٹس حاصل کرنےہیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کےذریعےایف آٸی آردرکرانےکااختیاردیناغلط ہے۔

خالد محمود وکیل حلیم عادل شیخ نے دلائل دیے کہ مدعی مقدمہ قانون کےمطابق ایف آٸی آردرج کرنےکااختیارنہیں۔ مختیار کار تجاوزات روک سکتا ہے۔ مقدمہ درج نہیں کرسکتا۔وکیل صفائی نے کہا کہ مختیارکارکےخلاف قانون کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج ہوناچاہیٸے۔ قانون کےمطابق کواپریٹوسوساٸیٹی رجسٹرارہی مقدمہ درج کرنےکا مجاز ہے۔

خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تفتیش کیلٸےنوٹس جاری کیا گیا اس وقت حلیم عادل شیخ شیخ جیل میں تھے۔ حلیم عادل شیخ 17اگست سےجیل میں ہیں۔ نوٹس18اگست کوجاری ہوا۔

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات