سی ٹی ڈی کی کاروائی، لاہور سے سات دہشتگرد گرفتار

0
27
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش حملے کے بعد پنجاب میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے، اس دوران سی ٹی ڈی نے سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد ، محسن ،عثمان ، شیر محمد ، لقمان اور فاروق کے طور پر ہوئی

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ملزمان پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں، ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس ہفتے 443 کوبنگ آپریشن کئے ہیں،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلا ع میں اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔ عامرذوالفقار خان نے کہاکہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تیزی لائیں اور سماج دشمن و شدت عناصر کے قلع قمع میں ضلعی پولیس ٹیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں

Leave a reply