کابل : دارالحکومت میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق افغان صوبے کابل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، دھماکے میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر

دوسری جانب افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ وسطی صوبے میں طالبان باغیوں کی جانب سے ایک چوکی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔افغان صوبے دیوکنڈی صوبے کے گورنر انور رحمتی کے مطابق حملے کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…

Shares: