کمنز پٹ نے انڈین کراؤڈ کو واقعی خاموش کر دیا

0
159

کھیل میں، ایک بڑے ہجوم کو خاموشی سے سننے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں ہے”
کل کہا تھا آج کیا 🙌


آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہاہے کہ ہمیں پتہ تھا کہ آج ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بہترین دن ہے اور ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا پچ میری سوچ سے بھی زیادہ سلو تھی اور یہاں پر گیند بھی ٹرن نہیں ہورہا تھا ہم نے مشکل لائن پر باولنگ کی ۔


ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بات کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بھارت کو 300سے کم سکور پر محدود کریں تو جیت جائیں گے ، جب ہماری وکٹیں گریں تو چیزیں مشکل لگیں لیکن پھر ٹراوس ہیڈ اور مارنس نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، ہم اس میچ اور سال کو سالوں یاد رکھیں گے ۔

Leave a reply