کابینہ نے سائبرسیکیورٹی کی پالیسی منظورکرلی، امین الحق

0
43

وزارت آئی ٹی نے ایک اورسنگ میل طے کرلیا ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کی تیارکردہ پاکستان کی پہلی نیشنل سائبرسیکیورٹی پالیسی کی منظوری دیدی ہے، پالیسی کے نفاذ، امورکی نگرانی، حکمت عملی کے تعین اوراقدامات کیلئے” سائبرگورننس پالیسی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کابینہ نے ملک بھرمیں، سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کیلئے ایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی کی بھی منطوری دیدی ہے،

وفاقی وزیرامین الحق نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں اہم ترین پالیسی کی تیاری پروزارت آئی ٹی کے حکام اورماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں، پالیسی کا اولین مقصد شہریوں، سرکاری ونجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا، معلومات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، سرکاری و نجی ادارے ڈیٹا، خدمات، آئی سی ٹی مصنوعات اورسسٹمزسائبرپالیسی کے پابند ہوں گے، پاکستان کے کسی ادارے پرسائبرحملے کو قومی سالمیت پرجارحیت تصور کیا جائے گا، سائبر حملے کی صورت میں تمام مطلوبہ اقدامات اورجوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری اورنجی سروس نیٹ ورکس میں سائبر سیکیورٹی کے عمل کو مربوط اورمستحکم کیا جائے گا، پالیسی کے تحت قومی، سیکٹراوراداروں کی سطح پرکمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم بنائی جائے گی، ماہرین اورتمام مطلوبہ و جدید آلات سے آرستہ ٹیم سائبرسیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گی، قومی سطح کی ریسپانس ٹیم کیلئے ایک ارب 92 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے.

Leave a reply