سینتھیا نے سنگیں الزامات لگائے ہیں،تفتیش کی ضرورت ہے،عدالت کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ویزہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، وکیل سنتھیا ڈی رچی نے عدالت میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت نے معاملہ سیشن جج کو ریفر کیا تھا، سیشن جج نے درخواست سماعت کے بعد خارج کی،ویزہ ملنے کا کوئی حقوق نہیں ہے،
سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے احمد رضا قصوری عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سنتھیا ڈی رچی نے سنگیں الزامات لگائے ہیں،اس ملک میں جو کچھ ہوتا ہے، تفتیش کی ضرورت ہے،سماعت کے بعد احمد رضا قصوری کے معاون وکیل سے بات کرنے پر عدالت نے سرزنش کی،عدالت نے کہا کہ یہ آئینی عدالت ہے ڈیکورم کا خیال رکھیں، عدالت نے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی،
وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو 2 ستمبر کو15 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا،عدالت نےسنتھیاکی ملک بدری روک کروزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن پرعملدرآمدروک رکھاہے
سنتھیا نے اپنے وکیل عمران فیروز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔ سنتھیا رچی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے توسیع مسترد کی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کو ورک ویزا میں توسیع کا حکم دیا جائے ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
قبل ازیں 2 ستمبر کو وزارت داخلہ نے امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کی ویزہ ایکسٹنشن کی درخواست مسترد کردی تھی،سنتھیا ڈان کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سینتھیا نے ویزہ ایکسٹیشن کی درخواست وزارت داخلہ کو دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے