اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

0
52

اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا ،اسحاق ڈار نے ماضی میں وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا تھا،مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا،اسحاق ڈارکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کامیاب بنائے،اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دورہ امریکہ کامیاب رہا ،ہم نے غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں کیں ،اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں میں نے اپنے ملک کو درپیش مسائل کا مقدمہ رکھا،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مزید اقدامات پر پاکستان کے موقف کی تائید کی گئی ثمرقند دورہ بھی کامیاب رہا ،چین ،روس اور دیگر ممالک کے رہنماوں سے بات چیت ہوئی،

قبل ازیں وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین میں 25، 25 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان کیا تھا ،مجھے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ،آج تک متاثرہ 20 لاکھ خاندانوں میں 25ہزار روپے فی خاندان تقسیم کی جا چکی متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

Leave a reply