ضلع دادو میں سیلاب کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ

0
101
سیلاب متاثرین بیمار،ریلیف کیمپس میں مختلف امراض رپورٹ

سندھ میں سیلاب کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ضلع دادو میں گیسٹرو،ملیریا اور دیگر بیماریوں سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں میرخان پاہی میں ملیریا اورگیسٹرو میں مبتلا 8 سال کا بچہ اور نوجوان شاہد چل بسا جبکہ ہیرو خان میں ملیریا کے باعث نوجوان امان اللہ اور خاتون نوری انتقال کر گئے۔

کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 40 تک پہنچ گئی جبکہ 28 ستمبرسے 27 اگست تک مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 724 سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلڈ پروٹیکٹیو بند، سپریو بند اور سیم نالوں میں پڑنے والے شگاف اور کٹ ایک ماہ بعد بھی پر نہ کیے جا سکے ادھرسیلابی پانی اترنے کے بعد وارہ شہر کے محلہ قادربخش چھٹو اور جونانی شریف سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ضلع میں وبائی امراض اور حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

خیرپور کی تحصیل نارا کے شہر چونڈکو میں گیسٹرو کے باعث 20 سالہ نوجوان انتقال کر گیا ضلع بھر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران وبائی بیماریوں کے باعث 8 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کوٹڈیجی، نارا، ٹھری میرواہ اورفیض گنج کا 70 فیصد علاقہ اب بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

دوسری جانب نوکوٹ سیم نالے میں پانی کی سطح اب تک کم نہیں ہوسکی، جُھڈو اورٹنڈوجان محمد میں بھی تاحال پانی نکالا نہیں جاسکا۔

پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔

Leave a reply