کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

0
79

کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان آئی این ’’Ian‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، طوفان کے آج ٹکرانے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق فلوریڈا میں اسکولوں اور ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا، 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے 5 ہزار نیشنل گارڈز کو فعال کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے پڑوسی ریاستوں میں مزید 2,000 گارڈز اسٹینڈ بائی پر ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں اس شدت کا طوفان گزشتہ 100 برس میں نہیں آیا۔

دوسری جانب کیوبا میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی نے سیکڑوں مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے طوفان کے باعث درخت اکھڑ گئے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سمندری طوفان آئی این جزیرے کے مغربی سرے سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر بجلی سے محروم ہے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے، کیونکہ ایک اہم پاور پلانٹ آن لائن واپس نہیں لایا جا سکا ملک بھر میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے-

کیٹیگری تھری کا سمندری طوفان، 195 کلومیٹر فی گھنٹہ (120 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والا سمندری طوفان اب فلوریڈا کی جانب بڑھ ہا ہے-

منگل کو کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر، الیکٹریکل انرجی اتھارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ قومی برقی نظام کی خرابی کے نتیجے میں جزیرے بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے، جس سے 11 ملین افراد اندھیرے میں ہیں۔

ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ایک صحافی نے رپورٹ کیا کہ ملک میں 100% برقی سرکٹس سروس سے باہر ہیں اور یہ کہ "انتونیو گیٹیرس تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ بحال نہیں ہو سکا ہے-

Leave a reply