ڈکیتی کی واردات میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا.
ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
شہری بینک سے ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر نکلا تھا، موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کار سوار سے لوٹ مار کی، ملزمان کے فرار ہوتے ہی شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مارے گئے ملزم کو ڈکیتی کی واردت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شہری کے گاڑی میں بیٹھتے ہی ملزمان نے واردات کی تھی۔
فوٹیج میں ایک ملزم کو موقع سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے محفوظ رہا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد 3 تھی، ہلاک ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، واردات میں چھینی گئی رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔