ریاض: روزانہ 819 نکاح ،3 سوسے زائد طلاقیں،گھرآباداوربرباد بھی ہوجاتے ہیں اطلاعات کے مطابق وزارت انصاف نے ایک رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں یومیہ 819 نکاح نامہ جاری ہوتے ہیں۔
نوازشریف کے پلیٹیلیٹس ، میڈیکل بورڈ کی خاموشی ،دیارغیرکاسفر،خاموش کہانی کا بولتاسکرپٹ
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں روزانہ 819 نکاح نامے جاری کیے جاتے ہیں۔
33 ویں نیشنل گیمز کا آغاز، نیشنل گیمز کا میلہ سجنے سے قبل فل ڈریس ریہرسل
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں یومیہ طلاق کا اوسط 195 سے 315 کے درمیان ہے۔ وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2019 کے دوران 11ہزار سے زیادہ نکاح ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 7 فیصد اضافی ہے۔
نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے، عمران خان
وزارت انصاف کے مطابق مملکت میں شادی کرنے والوں میں مقامی اور غیر ملکی دونوں ہی شامل ہیں جن میں سے سعودی جوڑوں کا تناسب 89 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال سعودی عرب میں اب تک 5 ہزار 192 طلاقیں ہوئیں جن میں سے 48 فیصد کیسز ریاض اور مکہ مکرمہ کے رپورٹ ہوئے، اسی طرح گزشتہ برس ملک بھر میں طلاق کے واقعات کی تعداد 5 ہزار 110 تک پہنچ گئی تھی۔
پاکستانیو!تمہارا وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتا ہے : صدر مملکت
وزارت انصاف کے مطابق سعودی عرب میں اکتوبر کے دوران شادی اور طلاق کے جتنے واقعات پیش آئے ماضی میں اس کی مثال کبھی نہیں ملتی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نکاح اور طلاق کرنے کے بعد اسے رجسٹرڈ کروانے میں کئی روز گزر جاتے ہیں، کیونکہ متعدد شہری نکاح کا کرنے کے بعد سرکاری ریکارڈ میں اُس کا اندراج نہیں کرواتے اسی طرح طلاق میں بھی ہوتا ہے۔