ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی تاجر کے ساتھ بدتمیزی، آڈیو وائرل

ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی تاجر کے ساتھ بدتمیزی، آڈیو وائرل

پنجاب پولیس کا انوکھا انداز، نیا چہرہ، نیا انداز، ڈکیتی کی اطلاع دینے پر ایس ایچ او کی متاثرہ شخص کو دھمکیاں، بدتمیزی، گارڈ کیوں نہیں رکھ لیتے،میں چوکی اٹھا کر تمہاری دکان کے باہر لا دوں؟ ایس ایچ او

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک تاجر اپنی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کے بارے میں ون فائیو پر کال کرتا ہے، اور اطلاع دیتا ہے کہ ڈکیتی ہو گئی ہے، جس کے بعد مبینہ طور پرعلاقہ ایس ایچ او برہمی کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ شخص جس نے اطلاع دی کہ میری دکان پر ڈکیتی ہوئی اور ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کر لئے گئے، کال پر ایس ایچ او کا رویہ انتہائی تلخ تھا اور ایسے لگ رہا تھا کہ بہاولپور میں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کی بجائے جرائم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے

ایس ایچ او نے متاثرہ تاجرسے دھمکی آمیز لہنے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تم نے دکان میں اتنے پیسے رکھے ہوئے کیوں تھے، پیسے کم ہوتے ہیں تم زیادہ بتاتے ہو، تم گارڈ کیوں نہیں رکھ لیتے، اب میں کیا پولیس چوکی اٹھا کر تمہاری دکان کے باہر لے آؤں، میں آ رہا ہوں تمہیں دیکھتا ہوں،دکاندار کا کہنا تھا کہ اس کی روزانہ کی سیل اتنی ہے، اور وہ پیمنٹ کرنی تھی کسی کو اسلئے پیسے دکان میں موجود تھے، ایس ایچ او نے متاثرہ تاجر کی ایک نہ سنی بلکہ مسلسل بدتمیزی کی

ایس ایچ او کا نام محسن بتایا جا رہا ہے،پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاولپور نے ڈکیتی کی کال پر شہری سے نامناسب رویہ اپنانے پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اینکر اقرارالحسن نے ٹویٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ ذرا پنجاب پولیس کے اس ایس ایچ او کی فرعونیت ملاحظہ کیجئے۔ آپ کا خون کھول جائے گا۔۔۔ اگر چوکیدار اور گارڈ ہی رکھنا ہے تو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ پانے والے اس ایس ایچ او کو چڑیا گھر بھیج دینا چاہیے

دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

 کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

Comments are closed.