راجن پور، کچے میں پولیس کا ڈاکووں کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے،

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی ذیر نگرانی اور ڈی پی او مہر ناصر سیال کی کمانڈ میں کچہ میں موثر حکمت عملی کے ساتھ پولیس کی پیش قدمی جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق کچی مورہ اور کچہ جمال میں سکھانی گینگ کے ڈاکووں کی کمین گاہ پر پولیس کی چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں آپریشن میں پولیس سکھانی گینگ کے سندھ کنارے جزیرہ نما کمین گاہ میں داخل ہوکر علاقہ کو کلیئر کیا تھا۔ کچی مورہ اور کچہ جمال میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ کچی مورہ اور کچہ جمال آپریشن میں مزید ایک ڈاکو ہلاک کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔: پولیس آپریشن میں ہلاک ڈاکووں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ سرچ آپریشن میں ڈاکووں کے 8 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ جوانوں کے حوصلے بلند ہیں کچہ سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل قلع قمع کریں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کچے کےعلاقے میں آپریشن کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری لی گئی ،پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا، پنجاب حکومت نے 24 اپریل تک فوج کی خدمات کی درخواست کی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے آپریشن ختم نہ ہونے کی صورت میں 5 مئی تک توسیع کی بھی درخواست کی گئی ہے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب
۔

Shares: