داماد نے کیا سسر کے گھر گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

0
55

داماد نے کیا سسر کے گھر گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

چارسدہ ایس ایچ او تھانہ بٹگرام افتخار خان کی کامیاب کاروائی چور داماد نے سسر کے گھر کو بھی نہ بخشا۔ سونے کے زیورات اور جمع پونجی سے محروم کردیا۔پولیس نے چوری کے اندھے کیس کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

15 مئی 2022 کو تھانہ بٹگرام میں مدعی انور خان ولد ماصل خان نے تھانہ بٹگرام میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیماری کی وجہ سے ہسپتال گئے تھے کہ نامعلوم ملزم نے ہمارے گھر سے زیورات اور نقدی چوری کی ہے مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے انکوئری شروع کردی گئی جس پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام افتخار خان، سی آئی او ملک نیاز خان ،اے ایس آئی مجیب خان،اے ایس آئی سجاد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کام کرتے ہوئے مدعی کے داماد کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے واردات کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد ملزم کے قبضے سے 11 تولے سونا اور نقد رقم 32 ہزار روپے پولیس نے برآمد کرلی ہیں ۔پولیس نے مرکزی ملزم عرب شاہ کو ساتھی ملزمان شوکت علی اورشوکت محمود سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے تھانہ بٹگرام میں مزید تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں چارسدہ” ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری بسم اللّٰہ جان کی کامیاب کارروائی چوری کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان گرفتارکر لئے،راجولی ولد اکبرخان ساکن پاکستان کلے نے تھانہ سرڈھیری میں رپورٹ درج کرائی کہ مورخہ 31۔5۔2022 کو عشاء کے وقت ہم واقع پٹواری کلے میں اراضی کی دیکھ بھال کیلئے گئے تو اراضیات کی آبپاشی کیلئے لگائی گئی 2 عدد واٹر پمپ اور 2 عدد جنریٹر کسی نامعلوم ملزم نے چوری کرکے لے گئے تھے۔ مدعی کی بیان پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔ جس کا ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کو ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کی سختی ہدایات جاری کی۔

جس پر ڈی ایس پی صنوبر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری بسم اللّٰہ جان ہمراہ پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے مدعی کی تعاون سے دونوں ملزمان محمد آیاز ولد دوست محمد اور رحمان اللّٰہ ولد رسالت خان ساکنان سپرلی ڈھیری نستہ کو گرفتار کرکے تھانہ سرڈھیری منتقل کردئے۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد واٹر پمپ اور 2 عددجنریٹر برآمد کرلی گئی۔ملزمان سے تھانہ سرڈھیری میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

Leave a reply