سعودی عرب، دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصری ایئرلائن کے طیارے میں آگ لگ گئی

جس وقت طیارے میں آگ لگی اس وقت طیارے میں‌189 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، آگ لگنے کے واقعہ کے بعد مسافروں اور عملے کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا،
سعودی میڈیا کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کرنے سے قبل آگ لگ گئی تھی، واقعہ کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ،تا ہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا لیا،

سعودی عرب کے نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ دمام کے کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے دوران نیل ایئر سے تعلق رکھنے والے مصری طیارے کے وہیل سسٹم میں آگ لگ گئی،ایئربس اے 320 طیارہ قاہرہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے واضح کیا کہ نائل ایئر کے طیارے کو جمعرات، 18 جولائی 2024 کو صبح 2:15 بجے ٹیک آف کے دوران وہیل سسٹم میں آگ لگ گئی۔

موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

لاہور،دوران پرواز فلائی جناح کے پائلٹ کی طبیعت خراب،کیبن کریو کی موت

ایئر انڈیا کی پرواز میں دوران سفر کھانے سے بلیڈ نکل آیا

کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

ایئر انڈیا کے پائلٹ کی دوران تربیت موت ہو گئی ہے

بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

Shares: