بارش کے باعث خراب موسم کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بھٹکنے والا پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلومیٹر تک سفر کرکے پاکستان واپس پہنچ گیا ہے جبکہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات 4 مئی کی رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی۔ پائلٹ نے 8 بجکر 5 منٹ پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر بوئنگ 777 طیارہ غیر متوازن ہوا اور لینڈ نہ کر سکا۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا، اس دوران تیز بارش اور بلندی کم ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک گیا۔ طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 11 منٹ پر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔
دوسری جانب پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،پی آئی اے کے دمام سےآنے والے طیارے کاٹائر پھٹ گیا جبکہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لاینز کا طیارہ پی کے 248 مسافروں کو لیکر لاہور سے دمام گیا ، جہاں کمزورٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پرمزید خراب ہوگیا ، اور گزشتہ رات دامام سے لاہور لینڈنگ کے دوران اس کا ٹائر پھٹ گیا، تاہم طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔
قومی ایئر لائیزکی پرواز پی کے 248 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے، طیارے کے ٹائرتبدیل نہ ہونےکےباعث آج صبح ریاض جانےوالی پروازبھی تاخیرکا شکار ہوئی ، جبکہ پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کو خراب ٹائرتبدیل کیےبغیراڑانے سےانکارکردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
باخبر ذرائع کے مطابقپی آئی اے کےطیاروں کےٹائرخراب ہونےکا معاملہ آئے روزپیدا ہورہاہے،جبکہ طیارے کے ٹائرتبدیل کرنے کےلیےنئے ٹائرکراچی سےلاہورلائے جارہے ہیں۔