دانیہ شاہ کی گرفتاری میں کیا خلاف قانون عمل ہوا؟ ثابت کریں، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کو کیوں نوٹس کیئے جائیں، پہلے مطمئن کریں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ گرفتاری میں کیا خلاف قانون عمل ہوا؟ ثابت کریں۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دانیہ کی گرفتاری کے خلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ دانیہ کی گرفتاری کا عمل مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ تفتیشی افسر عارفہ سعید کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔ دانیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کیا جائے۔ درخواست دانیہ اور اس کی والدہ سلمہ نے دائر کر رکھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری