سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ مناواں کی حدود میں 10سالہ بچی ماریہ کو قتل کر کے نعش سوئمنگ پول میں ڈبونے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے
سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزم علی رضا نے معصوم بچی کو اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،منہ اور گلا دبا کر قتل کر دیا،سفاک ملزم نے گھناؤنے فعل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے مقتولہ کی لاش سوئمنگ پول میں پھینک دی،ماریہ اپنے بھائی سجاد اور 05 سالہ بہن عجرہ کے ساتھ ملزم کے سوئمنگ پول پر نہانے آئی تھی، سوئمنگ پول کا مالک علی رضا بچی کو بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیا،ماریہ کے کافی دیر نظر نہ آنے پر بہن بھائی نے سوئمنگ پول مالک سے دریافت کیا،ملزم علی رضا نے مقتولہ ماریہ کے بہن بھائی کو کہا کہ ان کی بہن گھر چلی گئی ہے،بعد ازاں ملزم نے مقتولہ کے سوئمنگ پول میں ڈوب جانے کا ڈرامہ رچا دیا،اصل ملزم تک پہنچنے کے لیے 11مشکوک افراد کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کروائے گئے،مقتولہ بچی اور ملزم علی رضا کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائے گئے،
سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے اورانویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے شب و روز کی محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہائی پروفائل کیسز حل کرنے پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ ہمارے لیے انتہائی چیلنجنگ کیس تھا،ہم نے اصل ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا تھا،وزیر اعلی پنجاب نے بھی اس کیس کو فوری حل کرنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا تھا،
واضح رہے کہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جا چکی ہے والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی








