شاداب اور آصف کی ٹکرکو بھارتی پولیس نے ٹریفک آگاہی مہم کیلئے استعمال کر لیا

0
44

بھارتی پولیس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان اور آصف علی کے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو کے ذریعے پاکستانی ٹیم پر ٹرولنگ کی ہے۔

باغی ٹی وی : دہلی پولیس نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور شاداب کی ٹکر سےکیچ چھوٹنےکی ویڈیو کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کیا۔


ویڈیو کے کیپشن میں دہلی پولیس نے لکھا کہ ‘اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو’، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں بہترین اسٹارٹ لیا اور 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا، تاہم راجا پکسے کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا ٹیم 171 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔

محمد حسنین کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر راجا پکسے نے ایک اونچا شاٹ کھیلا تو باؤنڈری لائن پر کھڑے آصف علی نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی، لیکن شاداب خان نےمداخلت کرتے ہوئےآصف علی کو کیچ لینے میں رکاوٹ ڈالی اوردونوں فیلڈروں کی ٹکرسےگیند باؤنڈری سے باہر چلی گئی اور چھکا ہوگیا-

ایک طرف پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو جہاں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں بھارت کے شہر دہلی کی پولیس نے ٹیم کی خراب فیلڈنگ کے ایک سین کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

بھارتی پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے اس طرح دلچسپ ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی بھارتی پولیس نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے اداکارہ کرینہ کپور کے فلمی سین کا دلچسپ استعمال کیا تھا دارالحکومت دہلی کی ٹریفک پولیس نے ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ فلم سے کرینہ کپور کا ایک سین کاٹ کر اپنی آگاہی ویڈیو میں ایڈٹ کرکے لگائی تھی –


اداکارہ کے سین کو ایڈٹ کرکے ویڈیو میں موجود ریڈ لائٹ پر لگایا گیا تھا جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا، دہلی پولیس کے اقدام کا مقصد یہ آگاہی دینا تھا کہ ٹریفک سگنل کے سرخ رنگ پر ہر حال میں رکنا ہے، اکثر لوگ سگنل کی پرواہ کیے بغیر گاڑیاں دوڑا دیتے ہیں جس سے کئی بار حادثات بھی پیش آتے ہیں-

Leave a reply