دس سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

0
47

دس سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

لاہور میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کی ہدایت پر 10 سالہ بچے سے بدفعلی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،شاد باغ پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اب ملزم سلاخوں کے پیچھے ہے بچے کے والد کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا گیا ملزم عبدالشکور نے بچے کو چیز دینے کے بہانے اپنی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے درندہ صفت انسان کسی رعائیت کے مستحق نہیں,

دوسری جانب لاہور میں گولی لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،گلشن راوی کی حدود میں فائرنگ کا معاملہ ،ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او گلشن راوی کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی،طاہر خان پر سڑک کراس کرتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی فائرنگ سے طاہرخان زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویرکا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

نواں کوٹ کی حدود میں فائرنگ کا معاملہ ،ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او نواں کوٹ کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی،35 سالہ فیصل فائر لگنے سے زخمی ہو گیا، شہری فیصل پر گھر سے باہر گلی میں گزرتے ہوئے فائرنگ ہوئی فیصل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا علاج معالجہ جاری ہے

قبل ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے تھانہ سمن آباد کا دورہ کیا،ایس ایچ او سمن آباد فرقان محمود بھی موجود تھے،ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے فرنٹ ڈیسک درخواستوں کا ریکارڈ۔محرر روم۔حوالات کا معائنہ بھی کیا، ایس پی اقبال ٹاون رضا تنویر نے تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ کی ،ریکارڈ رجسٹرز اور پینڈنگ درخواستوں کی تکمیل پر سختی سے ہدایات دیں،ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویرکا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں صفائی نصف ایمان ہے، تھانوں کا ماحول خوشگوار بنانے کے لئےصاف ستھرائی پر بھر پور توجہ دیں،شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں،سائلین کو انتہائی عزت و احترام سے مخاطب کریں،

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کی باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس حملے کی مذمت

باغی ٹی وی ٹیم پر حملہ،ملی رکشہ یونین کا سی ٹی او آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply