ڈسکہ ضمنی انتخابات سے قبل قتل کی دھمکیاں، الیکشن کمیشن متحرک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب کی ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیمیں ضمنی انتخاب کے نتائج جاری ہونےتک مانیٹرنگ کریں گی، دوسری جانب این اے ڈسکہ 75 میں ضمنی الیکشن کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق کل بروز ہفتہ ڈسکہ میں سرکاری چھٹی ہوگی۔ الیکشن کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقہ این اے 75 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی اور مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار مدمقابل ہوں گے ، یہ سیٹ ن لیگی رکن اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی اس نشست پر پہلے بھی ضمنی الیکشن ہو چکے ہیں جس میں دھاندلی کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے کل 360 پولنگ ا سٹیشنز ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈسکہ مین ایک بار پھر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم ہوا ہے جس کا مقدمہ ن لیگ کی درخواست پر درج کر لیا گیا ہے، ڈسکہ کے علاقہ کسوالہ میں فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ستراہ میں درج کرایا گیا ، درج ہونے والے ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ ن لیگی رہنما جمیل اشرف کے محافظ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے گارڈ نے ایف آئی آر میں یوسی چیئرمین اقبال راں سمیت 15 افراد کو نامزد کیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسوالہ میں فائرنگ سے علاقے اور عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلایا گیا، یوسی چیئرمین اقبال راں کی ایما پر 14 افراد نے فائرنگ کی۔ ملزمان نے ایک لائن میں کھڑا کر کے فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے حلقہ این اے75 سے متعلق الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے حکم دیا کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے.عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10 اپریل کودوبارہ ڈسکہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

Shares: