fbpx

گاڑیوں کی بیٹری چرانے والا رکشہ سوار چور گروہ سرگرم

کراچی گلزار ہجری میں گاڑیوں کی بیٹری چرانے والا رکشہ سوار چور گروہ سرگرم ہوگیا، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شہر قائد کی عوام لیٹروں، چوروں اور راہزنوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہی ہے جہاں کبھی واردات کے دوران پولیس اہلکار موبائل میں سوار ہوکر ڈاکوؤں کے سامنے سے گزر جاتے ہیں اور ملزمان واردات میں مصروف رہتے ہیں اور کہیں رات کے اندھیرے میں لٹیرے شہریوں کی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں گاڑیوں کی بیٹری چرانے والا رکشہ سوار چور گروہ سرگرم ہوگیا، ملزمان رکشے پر پوش علاقوں میں صبح سویرے واورداتیں کرتے ہیں۔چوروں نے سڑک کنارے پارک دو گاڑیوں کا بونٹ سیکنڈوں میں کھول کر بیٹری نکال لی اور جبکہ دوسرا ملزم ساتھ کھڑا اردگرد کے ماحول پر نظر رکھا رہا جبکہ تیسرا ساتھی مسلسل رکشے میں سوار ہوکر چکر لگاتا رہا۔ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان منٹوں میں دونوں گاڑیوں سے بیٹریاں چرا کر فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.