ڈسنا نوازشریف کی فطرت:ضیاالحق نےوراثت میں اقتداردیا،اس کی اولاد کادشمن بن گیا:ثنااللہ زہری کا بھی ن لیگ چھوڑنےکا اعلان

0
82

کوئٹہ :’ڈسنا نوازشریف کی فطرت ہے‘:ضیاالحق نے تحفے میں اقتدار دیا،اس کی اولاد کادشمن بن گیا:ثنااللہ زہری کا بھی ن لیگ چھوڑنےکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے بھی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ثنااللہ زہری نے پارٹی چھوڑنے اور ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ آج سے نواز شریف کی جس حد تک مخالفت ہوسکے گی کریں گے، آج سے نواز شریف سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جونوازشریف نظرآرہا ہے یہ شخص اندر سے اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔

ثنااللہ زہری نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کےساتھ تو ایسی بےوفائی کی کہ ان کا انتخابی حلقہ ہی توڑ دیاگیا، اس کے باوجود عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی۔

نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ڈسنا نواز شریف کی فطرت میں شامل ہے اور نواز شریف نے اپنے محسنوں کو بھی نہیں چھوڑا، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نواز شریف تم نے ہم سے بےوفائی کی، تم نے باعزت آدمیوں کو بےعزت کرانے کی کوشش کی، لیڈر ایسے نہیں ہوتے جو بھگوڑے بن کر باہر بیٹھ جائیں۔

Leave a reply