لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا
لاہور میں داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق داتا دربارسے 3 ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا بچی کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق والدہ اپنی 3 ماہ کی بچی کواپنے 10 سال کے بیٹے احتشام کے پاس چھوڑ کرسلام کرنے گئی تونامعلوم عورت احتشام کو ورغلا کربچی کولے گئی۔
امام مسجد کو اغواء کر کے گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رداتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے بچی کوبحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹج پولیس نے حاصل کر لی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کار عورت نے چہرے پے نقاب پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے ساتھ بچی کو لے کر بھاگ جاتی ہے،
قبل ازیں راولپنڈی کے علاقے کینٹ میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور امام مسجدکو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار اشتہاریوں میں دانش، انس اور عبید اللہ شامل ہیں-
دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں
مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، مجرمان نے تشدد کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی، مجرمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لئیے روپوش تھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
قبل ازیں روات پولیس کی بروقت کاروائی، روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانے والے 4 ملزمان گرفتار،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں
لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل
روات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانیوالے 04 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت ضیاء، صفی اللہ، سالار اور شہریار کے نام سے ہوئی،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،ملزمان نے تیزرفتاری اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،ایس پی صدر نے کہاکہ اپنی خوشی اور تفریح کےلئےشہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔