پنجاب کے تمام سرکاری اساتذہ کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تسلّی دے دی

0
36

لاہور:پنجاب کے تمام سرکاری اساتذہ کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے، اطلاعات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ان تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیس ایپلی کیشن ہیک کرلی گئی سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے چار لاکھ اساتذہ اور ڈیڑھ لاکھ طلباء کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے تسلی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاکھوں اساتذہ کے موبائل فونز پر سکول انفارمیشن سسٹم پنجاب ایپ درست کام کر رہی ہے

تبادلوں کے لیے ایپ سے موصول ہونیوالی اساتذہ کی 23 ہزار درخواستوں پر معمول کی کارروائی جاری یے،اساتذہ یا طلبا کا ڈیٹا ہیک یا چوری ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

پی آئی ٹی بی نے مزید کہا کہ بعض تکنیکی وجوہ کی بنا پر ایپ پلے سٹور سے ہٹائی گئی، ایپ پلے سٹور پر جلد نظر آنا شروع ہو جائے گی،

یاد رہےکہ آج صبح سے ہی یہ خبریں چل رہی تھیں کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیس ایپلی کیشن ہیک کرلی گئی سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے چار لاکھ اساتذہ اور ڈیڑھ لاکھ طلباء کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ان خبروں میں‌یہ بھی کہا گیا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیس ایپلی کیشن ہیک کرلی گئی ہے۔سیس ایپ ہیک ہونے کے بعد گوگل پلے سٹورسے بھی غائب کردی گئی ہے۔سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے چار لاکھ اساتذہ اور ڈیڑھ کروڑ طلباء کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سیس ایپلی کیشن پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کرکے دی تھی۔

دوسری طرف ان خبروں میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی کہ سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا سکیورٹی سسٹم انہتائی ناقص ہے،سیس ایپ کے ہیک ہونے سے محکمہ کا سارا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سیس ایپلی کیشن کے ہیک ہونے کے معاملہ پر پی آئی ٹی بی سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل سکول ایجوکیشن نےتبادلوں کے لئےموصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق شروع کردی،تبادلوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کےامکان ختم کرنےکیلئےاتھارٹی آفس میں اساتذہ کوبلا کران کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،اسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائےگی، دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔

Leave a reply