دعوت کے بہانے گھر بلا کر بچے کو اغوا کرنیوالا ملزم گرفتار

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں لاہور کی بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کی ہے۔ پولیس نے کاروائی کے دوران 9 سالہ معصوم بچے محمد رمضان کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتارکر کے بچہ بحفاظت بازیاب کروا لیا

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ممتاز عرف کالا دم کروانے کے لیے بچے کے والد کے پاس گوجرانوالہ جایا کرتا تھا۔ ملزم کی دعوت پرچند روز قبل مغوی بچے کا باپ محمد حسین بیٹے رمضان کو لے کر داتا دربارسلام کرنے آیا۔ آپسی ملاقات کے بعد ملزم ممتاز عرف کالا بہانے سے بچے رمضان کو اغوا ء کر کے پاکپتن لے گیاتھا۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم9سالہ بچے رمضان کی واپس حوالگی کے لیے 60ہزار روپے تاوان کا مطالبہ کرتا رہا۔ ملزم ممتاز عرف کالا ضلع بہاولنگر اور پاکپتن کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکر کے بچے کو بازیاب کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

Leave a reply