تحصیل کونسل شیخوپورہ کی مکمل انسپیکشن کی ہدایت

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تحصیل کونسل شیخوپورہ کی مکمل انسپکشن کر کے اس کی رپورٹ دی جائے

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ہدایت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع شیخوپورہ کو تحصیل کونسل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں اور مثالی گاؤں گھنگ میں ہونے والے غیر معیاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں دی جانے والی شکایات سمیت متعدد بدعنوانیوں کے الزامات کے بارے میں جاری کی گئی ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رپورٹ مرتب کرنے لیے دو ہفتے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے جس کے دوران فیکٹریوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے نقشہ جات اور وصول شدہ کروڑوں روپے کی فیسوں کے ریکارڈ کی پڑتال بھی کی جائے گی جبکہ گذشتہ چند سال کے دوران خریدے جانے والے پودوں اور شجرکاری کی مہموں پر اٹھنے والے اخراجات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Comments are closed.