لاہور: 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

0
67

لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کے وقت گاڑی میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی موجود تھے فائرنگ کے دوران تین گولیاں گاڑی کو لگیں ،تاہم دونوں افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کردیا ہے۔

پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مسلم ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مقدمہ ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سلمان کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں مقدمہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں کے خلاف درج کیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے-

دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقے میں پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کی موبائل گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ پچھیے بیٹھے کانسٹیبل نجم الحسن کی غفلت سے فائر ہونے پر ساتھی اہلکار حماد زخمی ہوگیا ،زخمی اہلکار کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے حالت خطرے سے باہر ہے-

ساڑھے تین سال میں خواتین سے 14ہزار 456 زیادتی کے کیسز رپورٹ

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے کر کانسٹیبل مذکورہ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے-

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Leave a reply