انڈر19 ایشا کپ:پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
35

انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پاکستان نے میچ جیت لیا ہے-

باغی ٹی وی : دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسیب اللہ خان 39 اور احمد خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بنا سکی یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جب کہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے روائتی حریف بھارت اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا تھا پاکستان کے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان اننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی-

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بہت اچھا ثابت ہوا ایک موقع پر بھارت کی ٹیم کے 4 کھلاڑی 41 رنز پر آوٹ ہو گئے تھے۔

شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت ،بنگلا دیش،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے-

شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا

Leave a reply