سرکاری ملازمین کو تین روز میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ڈیڈلائن:کمشنر لاہورمیدان میں آگئے

0
58

لاہور:سرکاری ملازمین کو تین روز میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ڈیڈلائن:کمشنر لاہورمیدان میں آگئے،اطلاعات کے مطابق لاہور ڈویژن میں سرکاری ملازمین کو تین روز میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی، کمشنرلاہورکیپٹن ر محمدعثمان نے کہا کہ سرکاری ملازمین فرنٹ لائن ورکرز ہیں، تمام اضلاع کو تین دفتری ایام میں 100فیصد ویکسینیشن مکمل کرنی چاہیے، ویکسی نیشن کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہور کیپٹن رمحمد عثمان کی ہدایات پر کمشنر آفس میں بھی کیمپ قائم کردیا گیا، کمشنرلاہور نے دورہ کیا، ریکارڈ چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر آفس کے ملازمین کی سو فیصد ویکسی نیشن آج مکمل ہوگی۔ اسی طرح لاہورڈویژن کے تمام محکموں کو ویکسی نیشن کی تین روزہ ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جس کے تحت کمشنرآفس میں بھی ویکسی نیشن کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

کمشنرلاہورنے کہا کہ ڈی سیز سپیشل کیمپ قائم کریں، سرکاری ملازمین فرنٹ لائن ورکرز ہیں، تمام اضلاع میں ملازمین کی تین دفتری ایام میں سو فیصد ویکسینیشن مکمل کی جائے۔سرکاری ملازمین کا فرض ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیٹ کروائیں۔ ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کیلئے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی طلب کیے۔ دفتری چیک لگنے سے ہی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ پورا کیا جا سکتا ہے

Leave a reply