کرونا نے دنیا کی خوشیاں چھین کرغم تھمادیئے : اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیں،ایک دن میں 738 ہلاک

0
46

اسپین :کرونا نے دنیا کی خوشیاں چھین کرغم تھمادیئے : اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوگئیں ہیں ، ادھر اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین سے زیادہ جہاں رواں ماہ 20 مارچ کو یورپی ملک اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی تھیں، وہیں اب اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔

چین میں دسمبر 2019 کے وسط سے لے کر 25 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 163 تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد 81 ہزار 661 تھی جس میں سے تقریباً 99 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے تھے۔

کورونا وائرس سے چین سے 25 مارچ سے پہلے تک سب سے زیادہ زیادہ ہلاکتیں صرف یورپی ملک اٹلی میں ہوچکی تھیں، جہاں 25 مارچ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 820 تک جا پہنچی تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد بھی 69 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔اٹلی رواں ماہ 20 مارچ کو وہ پہلا ملک بنا تھا جہاں کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوچکی تھیں اور 20 مارچ کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی اور گزشتہ تین روز سے وہاں یومیہ 650 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

تاہم اب یورپ کا ایک اور ملک بھی کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا۔اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہوگئیں اور 25 مارچ کی شام تک اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 434 تک جا پہنچی۔

نشریاتی ادارے اسکائے نیوز کے مطابق اسپین میں 24 اور 25 مارچ کے درمیان 738 نئی ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعاد بڑھ کر 3 ہزار ہزار 434 تک جا پہنچی۔

Leave a reply