پٹھان کے بعد دیپیکا کی مانگ میں اضافہ ،10 کروڑ آفر کئے گئے

0
63

بالی وڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون کی ھال ہی میں فلم پٹھان سپر ہٹ ہوئی ہے اور اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. اس فلم سے پہلے بھی دیپیکا کا شمار بھاری معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں ہوتا تھالیکن پٹھان کے بعد ان کو پہلے سے بھی زیادہ بھاری معاوضے پر کاسٹ کیاجا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے بعد اب دیپیکا سپر سٹار پربھاس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی دکھائی دے رہے ہیں. اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم کے لئے انہیں دس کروڑ روپیہ ادا کیا جا رہا ہے اور اتنا معاوضہ ان کو پہلے

کبھی کسی فلم کا نہیں ملا. اس فلم کو ناگ اشون ڈائریکٹ کررہے ہیں. یاد رہے کہ دیپیکا نے عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل کی ہے کئی بین الاقوامی لگژری برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ان دنوں اداکارہ پیرس فیشن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں. اس کے علاوہ دیپیکا اس وقت بالی وڈ کے ڈائریکٹرز کی اولین چوائس بنی ہوئی ہیں ہر ڈائریکٹر ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہاں ہے.

Leave a reply