بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کےبعد سےبھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں پر ایک کے بعد ایک مشکل پیش آ رہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی نہ کوئی نئے انکشافات سامنے آتے ہیں-
باغی ٹی وی : بھارتی شوبز انڈسٹری میں جاری منشیات کے تنازع کے پیش نظر بالی وڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی اس ہفتے تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) رواں ہفتے بالی وڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تفتیش کے لیے طلب کرے گی جبکہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی طلب کیا جائے گا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ منشیات کے استعمال میں ملوث پہلا نام بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ہے جبکہ دوسرا نام’ کریشمہ پرکاش‘ کا ہے جو کہ دپیکا پڈوکون کی مینیجر ہیں۔
دیپیکا پڈوکون کے منیجر سی ای او کو منشیات کی تحقیقات میں طلب کیا گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات کے دوران منشیات میں ملوث مزید دو افراد کے نام بھی سامنے آئے تھے جن کے نام کے صرف حرف اول کو ظاہر کیا گیا تھا۔ اِن دو ناموں میں ایک نام ’ڈی‘ اور دوسرانام ’K‘ سے شروع ہو رہا تھا۔
تاہم آج بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے کیونکہ انسداد منشیات ایجنسی سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں بالی وڈ میں منشیات کی تحقیقات کر رہی ہے-
کان ٹیلنٹ مینجمنٹ کے سی ای او دھرو چٹگوپیکر ، جہاں محترمہ پرکاش کام کرتی ہیں ، کو بھی آج NCB دفتر طلب کیا گیا ان دونوں کے ساتھ ہی ، سوشانت راجپوت کی منیجر شروتی مودی اور سابق ٹیلنٹ منیجر جیا سہا کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ محترمہ ساہا سے پیر کو چار گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔
دوسری جانب آج 22 ستمبر کو ، 28 سالہ اداکار کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک مزید 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اس نے اور اس کے بھائی شوک چکورتی نے ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کل عدالت کرے گی۔
واضح رہے کہ نارکوٹکس بیورو نے عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جییل منتقل کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔
ریا چکرورتی کی جانب سے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔
ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔
خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سو شانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
خیال رہے کہ ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔
ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔