خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر بالا میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیر بالا کے علاقے گماڈنڈ میں دھماکا ہوا ہے، مسافر گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول سے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے. دھماکہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے.
سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ،دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے،