جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب:قوم میں جزبہ حب الوطنی میں اضافہ

0
81

راولپنڈی: جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب:قوم میں جزبہ حب الوطنی میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی کابینہ کے اراکین، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود ہیں۔

جی ایچ کیوراولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداکی تقریب میں‌ شہداکےلواحقین، غازیوں، حاضرسروس، ریٹائرڈعسکری حکام اورجوانوں کی شرکت۔

وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر علی زیدی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیر قانون فروغ نسیم بھی تقریب میں شریک ہیں۔

تینوں مسلح افواج کےسربراہان تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تقریب میں موجود ہیں۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی تقریب میں شریک ہیں۔

اس سے پہلے آج صبح یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،

تقریب کے آخر میں نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا

Leave a reply