گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان دشمن ایجنڈے کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا خوشحال پاکستان کیلئے مضبوط اور پر امن بلوچستان ضروری ہے، بلوچستان میں امن و استحکام کیخلاف بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ،بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی حکومت کی اولین تر جیح ہے سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا بلوچستان میں وفاقی حکومت 131 منصوبے مکمل کرے گی
اس موقع پر شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلوچوں نے زیادہ قر بانیاں دی ہیں بلوچی عوام کوتمام سہولیات کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے اس موقع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جذبہ خیرسگالی کی قدر کرتے ہیں، پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل قدرہیں ،
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں
کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب








