لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

0
38

لکی مروت کے تھانا برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھےڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا خودکش حملے میں حولدارمحمد امیر شہیدہو گئے محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے،حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے-

راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا –

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں-

Leave a reply