پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گھڑ سواری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں-
باغی ٹی وی : اداکارہ صوفیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک گھوڑوں کے فارم ہاؤس میں موجود ہیں جہاں وہ گھڑ سواری کرتے دکھائی دے رہی ہیں-
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی تصاویر شئیر کیں جن میں انہیں گھڑسواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور تصاویر میں وہ خوشگوار موڈ میں انجوائے کرتے دلکش دکھائی دے رہی ہیں-
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ماشاءاللہ یہ خوبصورت گھوڑا مستحکم ہے اور میں اس پیارے گھوڑے کو چھوتے ہوئے ڈر محسوس کر ہی ہوں جبکہ یہاں موجود ہر گھوڑا مجھے چھونے کی کوشش کر رہا ہے-
انہوں ساتھ ہی گھوڑے کی قیمت کے بارے میں بتایا کہ اس گھوڑے کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے-
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ویڈیوز اور تصویر کو خوب سراہا جا رہا ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کئے گئے-
جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا بھی ضرور لگائیں یوم آزادی پر صوفیہ مرزا کا مداحوں کو پیغام
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پیغام میں اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا جشن آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہناتھا کہ 14 اگست پر جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا بھی لگائیں-
صوفیہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں اس 14 اگست کو وزیر اعظم پاکستان کے ویژن گرین پاکستان کے مدنظر پودے لگائے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پُر مسرت موقع پر جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا لگائیں
اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی
صوفیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی حفاظت کرنی ہے ، اسکے لئے ضروری ہے کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہیں ، ملک سے نفرتوں کو ختم کریں اور وطن کی بقا کے لئے شجر کاری مہم میں ضرور حصہ لیں، سرسبز پاکستان وزیراعظم کا خواب ہے اور اسے عملی جامہ پہنانا ضروری ہے-
خیال رہے کہ اداکارہ ماڈل و میزبان صوفیہ مترزا متعدد معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں صوفیہ مرزا کی ڈرامہ فہرست میں گل بشری ، اپنائے ہوئے پرائے ، سسر ان لاء ، اگر تم نا ہوتے ، نقاب ، کرواچوت جیسے ڈرامے شامل ہیں –
ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی