ٹرانسپورٹ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

0
35
pcca

کراچی: دو رکنی ٹرانسپورٹ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکیورٹی انسپکٹرز کا دورہ 15 سے 18 جولائی تک جاری رہا، ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکورٹی انسپکٹرز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایویشن سیکیورٹی کی تعریف کی،اور کہا کہ سول ایویشن کی جانب سے ہوائی اڈے کے سیکورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار کے ہیں،دو رکنی وفد میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز محترمہ باربرا ڈیوریٹ اور مسٹر عبدالطاہر شامل تھے،: اسیسمنٹ کے اختتام پر سول ایویشن ہیڈکوارٹرز میں ڈیبریفنگ سیشن کا انعقاد ہوا، تقریب میں کینیڈین انسپکٹرز کو سیکرٹری ایوی ایشن کیپٹن (ر) سیف انجم کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب نادر شفیع ڈار نے کریسٹ اور تحائف پیش کیے، کینیڈین ٹیم نے میزبانی کرنے پر PCAA کا شکریہ ادا کیا اور ائیرپورٹ کے ایویشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو بین الاقوامی معیار کا اور بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ قرار دیا، سول ایویشن کے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) شاہد قادر نے اسیسمنٹ مراحل کی نگرانی کی، جن ایویشن سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیا گیا ان میں مسافروں اور سامان کی اسکریننگ، پیری میٹر پروٹیکشن، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی شامل تھی، اس کے ساتھ ساتھ کینیڈین ایویشن انسپکٹرز نے پی آئی اے کی براہِ راست کینیڈا/ٹورونٹو جانے والی پروازوں کے لیے سیکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیا، ٹیم نے ٹورنٹو جانے والی پروازوں کے لیے ایکسس/رسائی کے کنٹرول، ہوائی جہاز کے تحفظ، سیکیورٹی سرچ اور متعلقہ طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا، ٹرانسپورٹ کینیڈا کا یہ دورہ ICAO USAP آڈٹ اور GCAA-UAE کی جانب سے کامیاب اسیسمنٹس کا تسلسل ہے،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Leave a reply