دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

0
41

دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ماہ رمضان میں مسلماںوں پر جینا تنگ کر دیا گیا ہے

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد، املاک کی تباہی کے واقعات جاری ہیں اور مودی سرکار خاموش ہے، بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ایک ہندو مذہبی جلوس کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے فسادات کے سلسلے میں 14 افراد کو گرفتار کیا ہے نئی دہلی کے مضافاتی علاقے جہانگیر پوری میں ایک تہوار کے موقع پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران گزشتہ روز 6 پولیس افسر اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے پولیس نے بتایا ہے کہ فساد میں ملوث دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لیے شناخت کی جارہی ہے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمرانی نے حالیہ برسوں میں سخت گیر ہندو مذہبی گروہوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے عقائد کا دفاع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جبکہ ان کی پارٹی نے نریندر مودی کے دور حکومت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافے کی تردید کی ہے

دوسری جانب دہلی کے بعد آندھرا پردیش کے علاقے کرنول میں بھی فسادات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گزشتہ شب ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ اس واقعہ میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صورت حال مکمل طور پر پرامن ہے۔

علاقے میں اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب دو گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ حالات کشیدہ اس وقت ہوئے جب شام کو ایک مسجد کے سامنے سے جلوس نکل رہا تھا چونکہ مسجد میں افطار اور نماز کا وقت تھالہذا نمازیوں نے جلوس کے دوران اونچی آواز میں موسیقی بجانے پر اعتراض کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور مسلمانوں پر پتھراو شروع کر دیا، مسلمانوں نے بھی جوابی پتھراو کیا، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے،جبکہ مسلمانوں کی جانب اللہ اکبر کے نعرے لگائے،

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا، پولیس نے واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے 20 افراد کو گرفتار کر لیا، اور اضافی فورس تعینات کر دی ہے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے

قبل ازیں دہلی میں فسادات کیس میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے ملزم انصار کو گرفتار کیا ہے جس کو واقعہ کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے تا ہم انصار کی بیوی کا کہنا ہے کہ میرا شوہر بے گناہ ہے، بے قصور ہے، افطاری کے وقت انہیں اطلاع ملی کہ جھگڑا ہو رہا ہے اس کے بعد وہ کھانا چھوڑ کر بھاگے کہ کوئی مار پیٹ نہ کرنے لگے وہ تو لوگوں کی جان بچانے کے لئے گھر سے باہر گئے تھے لیکن انہیں ہی مجرم قرار دیا جا رہا ہے ہمارا خاندان ایک ہندو علاقے میں رہتا ہے اور یہاں 12 سال ہو گئے ہیں میرے شوہر کا کبھی کسی سے جھگڑا بھی نہیں ہوا ہمارے پڑوسی بھی ہندو ہیںانہوں نے آج تک ہمیں کبھی پریشان نہیں کیا ہم اکٹھے رہتے ہیں ان کے شوہر کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے وہ شوگر کے مریض ہیں اور ان کے جسم کا آدھا حصہ مفلوج ہے میرا شوہر اچھے کے لئے گیا تھا لیکن انہی کو الزام لگایا گیا ہے وہ میرے گھر کے واحد کمانے والے شخص ہیں انہیں کچھ ہو گیا تو ہمارے خاندان کی دیکھ بھال کون کرے گا

انصار کی پڑوسی خاتون کا کہنا ہے اس کی لڑائی کی فطرت نہیں ہے وہ ہمیشہ ہماری مدد کرتا ہے میرے بچے کو علاج کے لیے لے جاتا ہے اور پیسے کی مدد بھی کرتا ہے ہمارے سی بلاک میں کسی سے بھی معلوم کریں کوئی اس کے بارے میں غلط نہیں بولے گا۔ ساتھ ہی ہماری گلی میں کبھی لڑائی نہیں ہوتی اوراگر ہو بھی جائے تو انصار ہمیشہ روکتا ہے

 طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا

پولیس نے باحجاب خواتین پر ڈنڈے برسادیے، ویڈیو وائرل:حجاب ممنوع قراردینے کی سازشیں 

 کرناٹک میں ایک اورکالج نے طالبات کوحجاب کے ساتھ کالج کے اندرداخل نہیں ہونے دیا

 حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری اسکول کی طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

ایک نہ ایک دن باحجاب لڑکی ہی بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی، خواتین ونگ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج

"میرا حجاب میرا فخر”پاکستان کی بیٹوں کا مسکان کے ساتھ اظہاریکجہتی:ایمان افروزتقریبات

امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا

بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

 مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں

:بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، ملالہ نےہندووں کی مذمت کی بجائے حمایت کردی 

ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

Leave a reply