جمہوریت کے دعوے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ایک ساتھ نہیں چل سکتے. بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد سے کشمیر کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، ہم بھارت کو غلط ثابت کریں گے۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری، آزاد کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ دیگر وفود سے ملاقاتیں جب کہ آزاد کمشیر قانون ساز اسمبلی اور احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے۔
آزاد کشمیر آمد پر اراکین قانون ساز اسمبلی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جی 20 کا اجلاس سری نگر میں رکھھنے کا قدم اٹھایا ہے، اس وقت مجھے پارٹی نے یہاں آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں آزاد کشمیری سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی جلسے کا انعقاد کریں گے، ایک کانفرنس کے انعقاد سے کشمیر کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، لہٰذا ہم بھارت کو غلط ثابت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسا قدم اٹھاتا ہے تو اس کی اصل شکل سامنے آجاتی ہے، جمہوریت کے دعوے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کا اجلاس بلایا گیا تاہم چین، ترکیہ کے بعد مِصر اور اب سعودی عرب نے کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔