مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان:نگہبان رمضان،رقوم کی تقسیم میں بے ضابطگیاں، ڈیوائس ایرر سے عوام پریشان

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)’’نگہبان رمضان‘‘ کے تحت...

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

جو بائیڈن ڈیمو کریٹس کی طرف سے باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد

ڈیمو کریٹس نے جو بائیڈن کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

باغی ٹی وی : ڈیمو کریٹس نے جو بائیڈن کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا، ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن میں منظوری دے دی گئی، نومبر میں صدر ٹرمپ سے امریکی صدارت کے لیے مقابلہ کریں گے۔

سابق صدر بل کلنٹن اور جمی کارٹر نے بھی جوبائیڈن کی حمایت کر دی۔ بل کلنٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں افرا تفری پیدا کر رکھی ہے۔ ریپبلکنز کے سابق وزیر خارجہ کولن پاؤل نے بھی ڈیمو کریٹک امیدوار کی حمایت کر دی
امریکہ کی 15 ریاستوں میں تازہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ کو 48 فیصد محبوبیت حاصل ہے۔

تین نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں : جو بائیڈن ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے